آزاد کشمیر کے 78 یوم تاسیس کے موقع پر مظفرآباد میں 21 توپوں کی سلامی
آزاد کشمیر کے 78 یوم تاسیس کے موقع پر مظفرآباد میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔
یوم تاسیس کے موقع کی مناسبت سے صبح کا آغاز دعائیہ تقریبات سے ہوا جس میں پاکستان اور کشمیر کی سلامتی اور شہدا کشمیر کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں نے 21 توپوں کی سلامی دی جس کے بعد پاکستان اور آزاد کشمیر زندہ آباد کے نعرہ بھی لگائے گئے۔
دریں اثنا یوم تاسیس کے موقع پر مظفرآباد میں یادگار شہداء پر سلامی کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جنرل آفیسر کمانڈنگ مری نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
تقریب میں سول و عسکری حکام، عوامی نمائندگان اور مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔