آئی سی سی کو ورلڈ کپ کیلیے اچھے وینیوز کا انتخاب کرنا چاہیے، فاطمہ ثناء
قومی ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کو ورلڈ کپ کے لیے اچھے وینیوز کا انتخاب کرنا چاہیے۔
پاکستان اور سری لنکا کے مابین کولمبو میں شیڈول میچ بھی بارش کی نظر ہوگیا جس کے ساتھ پاکستان کا ورلڈکپ میں سفر بغیر جیت کے تمام ہوا۔
کپتان فاطمہ ثناء نے آئی سی سی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم ورلڈکپ کے لیے چار سال انتظار کرتے ہیں، ورلڈکپ کے اچھے وینیوز کا انتخاب کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے گزشتہ کچھ عرصے میں زیادہ کرکٹ نہیں کھیلی ہے۔
'The ICC must arrange good venues for the World Cup'
3 of Pakistan's 7 World Cup games in Colombo were washed out 🌧️ pic.twitter.com/dgce5rcCjG— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 24, 2025
خیال رہے کہ پاکستان ٹیم کے ورلڈکپ کے 7 میں سے 3 میچز بارش کی نذر ہوگئے جبکہ 4 میں اسے شکست ہوئی۔