مس یونیورس کا تاج کونسی حسینہ کے سر سج گیا؟
امریکی ریاست نیواڈا میں منعقد ہونے والے 74ویں مِس امریکا مقابلے کا تاج ریاست نبراسکا کی ماڈل کنٹسٹنٹ آڈی ایکرٹ کے سر سجا دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس مقابلے میں پورے امریکا سے 50 ماڈلز نے حصہ لیا، جن میں سے 22 سالہ آڈی ایکرٹ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔
آڈی ایکرٹ پیشے کے اعتبار سے ایک مقامی کمپنی میں سوشل میڈیا اور مارکیٹنگ کوآرڈینیٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں تاہم ماڈلنگ کا شوق بھی رکھتی ہیں۔
ان کا انتخاب مِس امریکا کے نئے دور کی شروعات کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، کیونکہ حالیہ برسوں میں یہ مقابلہ متعدد تنازعات کا شکار رہا ہے۔ 2023ء میں ریاست یوٹاہ سے منتخب ہونے والی نویئلا فوگٹ نے مِس امریکا کا تاج حاصل کرنے کے کچھ عرصے بعد استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد منتظمین نے نظام میں مختلف اصلاحات کیں۔