کراچی، سخی حسن قبرستان کے قریب پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
فوٹو: فائل
کراچی:
شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے سخی حسن قبرستان کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد یوسف کے نام سے ہوئی ہے جس کے قبضے سے اسلحہ اور دو موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ ڈاکو کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔
زخمی ڈاکو کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔