انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع کی جائے، صدر آل پاکستان انجمن تاجران
صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا ہے کہ اسلام آباد:انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع کی جائے، گوشوارہ داخل کرنے کے لئے ایف بی آر کا دروازہ ہر وقت کھلا رکھا جائے۔
اجمل بلوچ نے کہا کہ سسٹم ڈاون ہونے سے ٹیکس گوشوارہ داخل کرنے کے لئے گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے، ٹیکس گوشوارہ داخل کرنے کے سسٹم کو بہتر بنانے کے اقدامات کئے جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کا زمیندار ، صنعتکار اور دوکاندار تینوں مشکلات کا شکار ہیں،
ملک کے زمیندار ،صنعتکار اور دوکاندار کے لئے آسانیاں پیدا کی جائیں، زمیندار ،صنعتکار اور دوکاندار خوشحال نہیں ہوگا ملک خوشحال نہیں ہو سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر ٹیکس دہندگان کے لئے عزت کارڈ ہی متعارف کرا دے، ٹیکس دہندگان کی اداروں کے اندر عزت ہونی چاہیے، زبانی کہا جاتا ہے کہ تاجر ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڑی ہیں عملاً ایسا نہیں۔
اجمل بلوچ نے کہا کہ ٹیکس دہندہ کے ٹیکس سے تنخواہ لینے والا اسی کو دفتر کے باہر کھڑا رکھتا ہے، وزیر اعظم تاجروں کے ساتھ بیوروکریٹس کے رویہ کا نوٹس لیں۔