لیجنڈری فٹبال اسٹار ڈیوڈ بیکہم کو ’سر‘ کا خطاب دے دیا گیا
انگلینڈ کے لیجنڈری سابق فٹبال اسٹار ڈیوڈ بیکہم کو ’سر‘ کا خطاب دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی بادشاہ چارلس نے ونڈسر کیسل میں ڈیوڈ بیکہم کو ’نائٹ ہڈ‘ سے نوازا۔
بادشاہ چارلس نے ڈیوڈ بیکہم کو کھیل اور فلاحی کاموں میں نمایاں خدمات پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔
Arise, Sir David Beckham. ✨
This morning at Windsor Castle, The King presented Sir David Beckham with a Knighthood for Services to Sport and to Charity. pic.twitter.com/BpRQJ1lIJG— The Royal Family (@RoyalFamily) November 4, 2025
نائٹ ہڈ کا اعزاز ملنے کے بعد ڈیوڈ بیکہم اب ’سر ڈیوڈ بیکہم‘ کہلائیں گے۔
Congratulations to Sir David Beckham, who received his Knighthood at Windsor Castle! 🏴❤️ pic.twitter.com/n4WOY9a6xg
— England (@England) November 4, 2025
ڈیوڈ بیکہم نے اپنے شاندار کیریئر کا زیادہ سفر مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ طے کیا۔ اس کے علاوہ ریال میڈرڈ، اے سی میلان اور پیرس سینٹ جرمن سمیت دیگر کلبز کی بھی نمائندگی کی۔
انہوں نے اپنے 20 سالہ کیریئر میں 19 کلب ٹائٹلز جیتے اور 115 انٹرنیشنل میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کی۔
2004 میں لیجنڈ برازیلین اسٹار ’پیلے‘ نے اپنی 100 عظیم کھلاڑیوں کی فہرست میں ڈیوڈ بیکہم کو بھی شامل کیا تھا۔
ڈیوڈ بیکہم نے خیراتی اداروں میں بھی حصہ ڈالا اور 2005 سے یونیسیف کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔