اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرارقائم مقام چیئرمین پیمرا پرویز راٹھور بحال

پرویزراٹھور پیمرا کےمعاملات سنبھالیں جبکہ کمال الدین ٹیپو بھی اپنے عہدے پر کام جاری رکھ سکتے ہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پرویز راٹھور اور کمال الدین ٹیپو کو معطل کیا تھا۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے قائم مقام چیئرمین پیمرا پرویز راٹھور بحال کردیا ہے۔


چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے بطور قائم مقام چئیرمین پیمرا پرویزراٹھور اور ایگزیکٹو ممبر کمال الدین ٹیپو کی معطل کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ فریقین کا موقف سننے کے بعد چیف جسٹس نے اپنا مختصر فیصلہ سناتے ریمارکس دیئے کہ پرویز راٹھور کی معطلی کا حکم کالعدم قرار دیا جاتا ہے وہ اپنی سابقہ پوزیشن پر جا کر پیمرا کےمعاملات کو سنبھالیں ، اس کے علاوہ کمال الدین ٹیپو بھی بطور ایگزیکٹو ممبر پیمرا اپنے عہدے پر کام جاری رکھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت نے 24 جون کو پرویز راٹھور کو قائم مقام چیئرمین پیمرا اور کمال الدین ٹیپو کو پیمرا کے ایگزیکٹو بورڈ ممبر تعینات کیاتھا تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کی تقرری و تعیناتی غیر قانونی قرار دے دی تھی۔
Load Next Story