غزہ میں اسرائیل اورحماس کا ایک بار پھر72 گھنٹوں کیلئے جنگ بندی پراتفاق

8 جولائی کو شروع ہونے والی اسرائیلی بمباری میں اب تک 2 ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، اقوام متحدہ

حماس کی جوابی کارروائی میں60 صیہونی فوجی بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

مصر کی کوششوں اسرائیل اور حماس ایک بار پھر 72 گھنٹوں کے لئے جنگ بندی پر تیار ہو گئے ہیں۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کی سفارتی كوششوں كے بعد حماس اور اسرائیل کے درمیان 3 روز كے لیے جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے، جنگ بندی پر عمل درآمد مقامی وقت کے مطابق اتوار اور پیر كی درمیانی شب شروع ہو ا، اس بات کی توقع كی جا رہی ہے كہ 72 گھنٹے كی جنگ بندی كے دوران فریقین کے درمیان طویل مدتی جنگ بندی کے لئے کوئی راستہ نکل جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی گزشتہ ہفتے بھی حماس اور اسرائیل کے درمیان 3 روز کے لئے جنگ بندی پر اتفاق ہوا تھا لیکن جنگ بندی کے فوری بعد اسرائیل کی جانب سے غزہ پر فضائی بمباری کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ اقوام متحدہ كے مطابق 8 جولائی كو شروع ہونے والی صیہونی بمباری میں اب تک 2 ہزار فلسطینی شہید جب کہ 10 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب حماس کی جوابی کارروائی میں 60 صیہونی فوجی بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔
Load Next Story