آئین زندہ ڈاکومنٹ ہے جس میں ارتقا کا مرحلہ چلتا رہتا ہے، عطا تارڑ

سربراہ ریاست کو استثنیٰ دینے میں کوئی حرج نہیں ہے، پوری دنیا میں آئینی عدالتوں کا تصورموجود ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ امریکا سمیت پوری دنیا میں سربراہ ریاست کو استثنیٰ حاصل ہوتا ہے، سربراہ ریاست کو استثنیٰ دینے میں کوئی حرج نہیں ہے، پوری دنیا میں آئینی عدالتوں کا تصورموجود ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  27 ویں ترمیم کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی ڈیڈلاک نہیں ہے، وزیر اعظم کا استثنیٰ نہ لینے کا فیصلہ احسن قدم تھا، وزیر اعظم کی ہدایت پر یہ شق کمیٹی سے واپس لے لی گئی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر اعظم نے سمجھا کہ وہ عوام کی عدالت میں جواب دہ ہیں، ترامیم گڈ گورننس، وفاق اور صوبوں کے درمیان مضبوط رشتوں کے لئے ہے، دفاعی طور پر پاکستان کو مضبوط کرنے اور پاکستان کی دفاعی قوت میں اضافے کے لئے سیر حاصل گفتگو کے بعد بہت اچھی ترامیم لائی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ سمیت پوری دنیا میں سربراہ ریاست کو استثنیٰ حاصل ہوتا ہے، سربراہ ریاست کو استثنیٰ دینے میں کوئی حرج نہیں ہے، پوری دنیا میں آئینی عدالتوں کا تصورموجود ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ میثاق جمہوریت کے وقت سے یہ بحث چل رہی تھی کہ آئینی عدالتیں ہونی چاہیے، پی پی پی، مسلم لیگ ن اور اے این پی کا مشترکہ مطالبہ تھا کہ آئینی عدالتیں ہونی چاہیے، جو بحث دہائیوں سے چل رہی تھی وہ منتقی انجام تک پہنچی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چھبیسویں ترمیم کے بعد عدلیہ میں کیس لوڈ کم ہوا اور سائل کا وقت بھی بچا، آئینی کیس کم ہوتے ہیں لیکن ان پر وقت پچاس فیصد سے زیادہ لگتا ہے، انصاف کی فوری فراہمی کے لیے یہ ایک احسن قدم ہے، ووٹ پورے ہیں اس میں کسی قسم کا کوئی ابہام نہیں ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ مثبت آئینی ترمیم ہے، اپنے معروضی حالات کو دیکھتے ہوئے ترمیم کی جا رہی ہے، آئین ایک زندہ ڈاکومنٹ ہے جس میں ارتقاء کا مرحلہ چلتا رہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الحمدللہ سارا پراسیس بہترین جا رہا ہے،  صحافی  نے پوچھا کہ رانا ثناء اللہ کے مطابق 65 نمبر ہیں لیکن اندازہ 63 نمبر کا ہے 2 اب بھی کم ہیں، میرا خیال ہے نمبر کے حوالے سے کوئی دقت نہیں ہوگی، تمام چیزیں خوش اسلوبی سے چل رہی ہیں سب ٹھیک ہو جائے گا۔

صحافی نے سوال  کیا کہ کیا اس کے بعد اتحادیوں کی تجاویز پر بھی ترمیم ہوگی، اس پر عطا تارڑ نے کہ اتحادیوں کے ساتھ سیر حاصل گفتگو ہوئی ہے جب ہوگا کچھ تو سامنے آجائے گا۔

Load Next Story