کریلے کھانے کے حیران کن فوائد

کریلا انسان کو کئی مہلک بیماریوں سے بچا سکتا ہے، ماہرین طب

کریلے کا استعمال بیشتر افراد کھانے میں کم ہی کرتے ہیں اور اکثر لوگوں کو تو کریلا پسند ہی نہیں ہوتا کیونکہ قدرتی طور پر کریلا ذائقے میں کافی کڑوا ہوتا ہے۔ لیکن طب کے ماہرین بتاتے ہیں کہ کریلا انسان کو کئی مہلک بیماریوں سے بچا سکتا ہے اور انسان کو ہشاش بشاش بھی رکھتا ہے۔

کریلے کے کڑوے پن سے ہی کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ اگر شوگر، دل، کولیسٹرول اور گردے میں پتھری والے مریض کریلے کا استعمال کریں تو وہ جلد صحتیاب ہو سکتے ہیں۔ کریلے کے چند فوائد کیا ہے وہ درج ذیل ہیں۔

ذیابیطس ٹائپ ٹو

شوگر کے مریضوں کے لیے کریلا سب سے بہترین ہے۔ اگر آپ شوگر کے مرض سے بچنا یا اپنی شوگر کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں تو روزانہ ایک کپ کریلے کا پانی (جوس) پیئے کیونکہ کریلے کا پانی آپ کی بڑھتی ہوئی شوگر کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

اسکے علاوہ یہ جسم میں موجود لبلبہ جو کہ انسولین بناتا ہے، کو بھی فائدہ پہنچاتا ہے۔ کریلے کا استعمال ضرورت سے زیادہ ہرگز نہ کریں ورنہ یہ خطرناک حد تک شوگر کی مقدار کو کم کر سکتا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر شوگر کا ٹیسٹ لازمی کروائیں۔

گردوں میں پتھری

گردے میں پتھری کی بیماری بہت تکلیف دہ ہوتی ہے اور اگر اسکا بروقت علاج نہ کیا جائے تو آپ کا گردہ ناکارہ بھی ہو سکتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق کریلے کا جوس گردوں میں سے پتھری نکالنے کا باعث بنتا ہے اور اس طرح مریض کی تکلیف میں کمی آتی ہے۔ کریلے کا جوس گردوں میں موجود ہائی ایسڈ کو کم کرتا ہے۔ گردے کے مریضوں کو دن میں کم از کم دو کپ کریلے کا جوس پینا چاہیئے۔

کولیسٹرول میں کمی

کریلے کا استعمال جسم میں غیر ضروری کولیسٹرول کو بڑھنے سے روکتا ہے۔ جسم میں کولیسٹرول کی مقدار ایک خاص حد تک ہونی چاہیئے ورنہ یہ خطرناک بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔

کولیسٹرول کے کم ہونے سے آپ امراض قلب، دل کے دورے اور فالج جیسی مہلک بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔ جس شخص کا کولیسٹرول ضرورت سے زیادہ بڑھ جائے تو اس کو چاہیئے کہ کریلے کا استعمال کرنا شروع ک ردے۔ جسم میں کولیسٹرول کی تشخیص صرف خون کے ٹیسٹ کے ذریعے ہوتی ہے۔

Load Next Story