پی آئی اے کا طیارہ ٹیک آف کے دوران ایک طرف جھک گیا، کپتان نے فوری آڑان روک دی
*پی آئی اے کی پرواز PK-309 (AP-BLC) ٹیک آف رول کے دوران طیارہ ایک طرف جھکنے پر کپتان نے *فوری طور پر ٹیک آف روک دی۔
کپتان طیارے کو واپس BAY پر لایا اورمسافروں کو ایک بار پھر غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ واقعہ حالیہ دنوں میں سامنے آنے والے مسلسل دوسرے حفاظتی مسئلے کے بعد پیش آیا ہے، جو واضح کرتا ہے کہ قومی ایئر لائن کے آپریشنل نگرانی اور تیاری کے نظام میں سنجیدہ خامیاں موجود ہیں۔
سیپ نے کہا کہ ’جب پروازیں مسلسل مسائل کا شکار ہوں، تو یہ سیدھا اشارہ ہے کہ زمینی تیاری، وسائل کی فراہمی اور آپریشنل سپروژن کو مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے۔
یہ واقعہ یاد دہانی ہے کہ حفاظت بیانات سے نہیں، عملی اقدامات اور ذمہ دار فیصلوں سے قائم ہوتی ہے۔
مسافروں کی جان اور ملک کی فضائی ساکھ کسی بھی انتظامی تاخیر یا کمزوری کی متحمل نہیں ہو سکتی۔