دھرمیندر کی موت کی خبریں، ہیما مالنی اور بیٹی کا ردعمل سامنے آگیا

ذمہ دار میڈیا ادارے جھوٹی خبریں کیسے پھیلا سکتے ہیں؟، ہیما مالنی

بھارت کے معروف اداکار دھرمیندر کے انتقال سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر ان کی اہلیہ اور بیٹی نے سخت ردعمل دیا ہے۔

اداکار کی اہلیہ ہیما مالنی نے ایک ٹوئٹ میں ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے شدید غصے کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ ناقابلِ معافی ہے، ذمہ دار میڈیا ادارے کسی ایسے شخص کے بارے میں جھوٹی خبریں کیسے پھیلا سکتے ہیں جو علاج کے مرحلے سے گزر رہا ہے اور بہتر ہو رہا ہے۔

Load Next Story