صورتحال کا ٹھنڈے مزاج سے حل نہ نکالا گیا تو جمہوریت کو نقصان پہنچ سکتا ہے گیلانی
حکمرانوں نے پارلیمنٹ پر توجہ دی ہوتی تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی۔، سابق وزیراعظم
حکمران جلسے جلوسوں سے خوف زدہ ہوگئے ہیں جبکہ جلسے جلوس جمہوریت کا حسن ہیں، یوسف رضا گیلانی، فوٹو:فائل
سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ حکمران جلسے جلوسوں سے خوف زدہ ہوگئے ہیں تاہم اس صورتحال کا ٹھنڈے مزاج سے حل نکالا جائے ورنہ جمہوریت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آئین کے تحت سب کو پر امن احتجاج کا حق حاصل ہے، نوازشریف اور طاہرالقادری نے ہمارے دور میں بھی اسلام آباد میں جلسے کیے اور ہم نے اس وقت صورتحال کو سنبھالا لیکن اس وقت حکومت کی جانب سے لچک کا مظاہرہ نہیں کیا جارہا ہے اور حکمران جلسے جلوسوں سے خوف زدہ ہوگئے ہیں جبکہ جلسے جلوس جمہوریت کا حسن ہیں۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فریقین اپنی رائے پر ڈٹ جائیں تو تصادم ہوگا جبکہ اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ اس مسئلے کا حل ٹھنڈے مزاج سے نکالا جائے اگر مسئلہ حل نہ ہوا تو ملک، جمہوریت اور پارلیمنٹ کا نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک آئین کے مطابق نہیں چلا گیا تو مسئلہ پیدا ہوگا اور حکمرانوں نے پارلیمنٹ پر توجہ دی ہوتی تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی۔