دہشت گردی کی نئی لہر، آئی جی کے پی کا حساس مقامات کی سیکیورٹی بڑھانے کا حکم
دہشت گردی کی نئی لہر کے باعث آئی جی پولیس نے خیبر پختونخوا میں حساس مقامات کی سیکیورٹی بڑھانے کا حکم دے دیا۔
آئی جی پولیس ذوالفقار حمید نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے دہشت گردی کی نئی لہر کے باعث سیکیورٹی کا ازسرنو جائزہ لینے کا حکم دیا۔
انہوں نے جوڈیشل کمپلیکسز اور ہائی کورٹ کا ازسر نو آڈٹ کرنے کا حکم بھی دیا جبکہ تعلیمی اداروں اور پولیس ٹریننگ سینٹرز کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایات بھی کی۔
آئی جی پولیس کا کہنا تھا کہ داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹوں کے قیام کا حکم دے دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید اور 30 زخمی ہوگئے تھے، خودکش بمبار کا سر سڑک پر پڑا ہوا ملا تھا۔