اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج
مقدمہ سرکار کی مدعیت میں علت نمبر 10/25 انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا
اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔
ذرائع نے کہا کہ مقدمہ سرکار کی مدعیت میں علت نمبر 10/25 انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔
زرائع سی ٹی ڈی کے مطابق مقدمے میں قتل اقدام قتل سمیت سنگین جرم کی دفعات بھی شامل ہیں۔
مقدمے میں شہدا اور زخمیوں کی تعداد بھی شامل کی گئی، خوف و ہراس دھماکے کے باعث گاڑیوں کے نقصان کو بھی مقدمے کے متن میں شامل کیا گیا۔