احتجاج پر مقدمات؛ عدالت نے بشریٰ بی بی سمیت تمام ملزمان کی گرفتاری سے روک دیا

پی ٹی آئی رہنماؤں کی 256 ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر 19 جنوری تک توسیع

اسلام آباد:

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے مختلف احتجاج پر درج مقدمات میں بشریٰ بی بی سمیت تمام ملزمان کی گرفتاری سے روک دیا۔

عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی 256 ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے تمام درخواستوں میں 19 جنوری تک توسیع کر دی۔ جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران جج نے ریمارکس دیے کہ’مجھے یہ سال کوئی اچھا نہیں لگ رہا، جس پر پی ٹی آئی وکلاء نے کہا کہ سر، اگر یہ سال اچھا نہیں تو اگلے سال کی کوئی تاریخ ڈال دیں۔‘‘

عدالت نے تمام ضمانتوں کی درخواستوں پر مزید سماعت 19 جنوری 2026 تک ملتوی کر دی۔

پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر، عبدالقیوم نیازی، شہریار آفریدی سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ عمر ایوب، شبلی فراز، زرتاج گل، شہرام ترکئی اور دیگر رہنماؤں کی جانب سے حاضری سے استثنا کی درخواستیں دائر کی گئیں۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 26 نومبر احتجاج، 4 اکتوبر احتجاج، سنگجانی جلسہ اور سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کے مقدمات درج ہیں۔

Load Next Story