پی ٹی آئی کے منحرف سینیٹر کے استعفے کی منظوری سے متعلق چیئرمین سینیٹ کا اہم بیان سامنے آگیا

فلور آف دی ہاؤس شاہ محمود قریشی نے استعفیٰ کا اعلان کیا تھا، یوسف رضا گیلانی

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سیف اللہ ابڑو کا استعفیٰ جب میرے پاس آئے گا تو میں انہیں بلا لوں گا، ہو سکتا ہے میں انہوں منا لوں کہ وہ استعفیٰ نہ دیں۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم پہلے سینیٹ سے منظور ہوچکی ہے،اپوزیشن ستائیسویں آئینی ترمیم میں جو بہتری چاہتی تھی وہ کردی گئی ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سیف اللہ ابڑو کا تحریری استعفیٰ منظور نہیں ہوا، فلور آف دی ہاؤس شاہ محمود قریشی نے استعفیٰ کا اعلان کیا تھا۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہوسکتا ہے سیف اللہ ابڑو کا استعفیٰ جب میرے پاس آئے گا تو میں انہیں بلا لوں گا، ہو سکتا ہے میں انہوں منا لوں کہ وہ استعفیٰ نہ دیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ استعفیٰ ۔میرے پاس آیا نہ منظور ہوا، اگر استعفی آتا تو الیکشن کمیشن کو جاتا۔

سینیٹر سیف اللہ آبرو نے استعفیٰ دے دیا، اب وہ ووٹ نہیں کر سکتے، سینیٹر علی ظفر

پی ٹی ائی سینٹر علی ظفر نے پارلیمنٹ ہاوس کے باہر گفتگو میں کہا کہ سنیٹ میں ترمیمی بل پاس ہونے کے حوالے سے ووٹینگ پوزیشن کیا ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹر سیف اللہ آبرو نے اپنا استعفیٰ دے دیا تھا اب وہ ووٹ نہیں کر سکتے ہیں، کتنے افسوس کی بات ہے کہ سینیٹ میں جو بل پاس کیا گیا اس میں غلطیاں تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج اس بل کو واپس لینا پڑھ گیا، یہ سینٹ کے اوپر سوالیہ نشان ہے، اج دیکھتے ہیں کہ یہ کس کو ووٹ کے لئے لاتے ہیں۔

Load Next Story