پاکستانی نژاد خاتون ناروے کی کابینہ میں وزیر مقرر
حادیہ کو ناروے کی کابینہ کی پہلی مسلمان رکن ہونے کے علاوہ کم عمر ترین وزیر کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
پاکستانی نژاد خاتون نے ناروے کی کابینہ میں وزیر کا عہدہ حاصل کر لیا۔ فوٹو: ایکسپرس
پاکستانی نژاد خاتون کو ناروے کی کابینہ میں وزیر کے عہدے پر مقرر کردیا گیا ہے۔
29 سال کی پاکستانی نژاد مسلم خاتون حادیہ تاجک کو نارے کی وزیر برائے ثقافتی امور مقرر کردیا گیا ہے، حادیہ کو ناروے کی کابینہ میں پہلی مسلمان رکن ہونے کے علاوہ کم عمر ترین وزیر کا اعزاز بھی حاصل ہے، نومنتخب وزیر کا کہنا ہے کہ مستقبل میں کثیرالثقافتی اقدار ناروے کی روزمرہ زندگی کا حصہ بن جائیں گی، پاکستانی نژاد حادیہ 2009 میں رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئی تھیں۔