سونے کی قیمت میں بہت بڑی کمی ریکارڈ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 91ڈالر کی کمی سے 4ہزار 083ڈالر کی سطح پر آگئی 

فوٹو فائل

عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 91ڈالر کی کمی سے 4ہزار 083ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت بھی 9ہزار 100روپے کی کمی سے 4لاکھ 30ہزار 662روپے کی سطح پر آگئی۔

اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 7ہزار 799روپے گھٹ کر 3لاکھ 69ہزار 223روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 209روپے کی کمی سے 5ہزار 313روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 179روپے کی کمی سے 4ہزار 555روپے کی سطح پر آگئی۔

Recommended Stories

Load Next Story