کیون پیٹرسن یا شاہد آفریدی، بابر کے سنچری بنانے میں کس کا کردار اہم؟‏

یاد رہے کہ بابر اعظم نے آخری انٹرنیشنل سنچری اگست 2023 میں بنائی تھی

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے گزشتہ روز 83 اننگز کے طویل انتظار کے بعد انٹرنیشنل سنچری اسکور کی۔

سنچری اسکور کرنے پر بابر اعظم کو ٹیم کے ساتھیوں، سابق کھلاڑیوں اور مداحوں کی جانب سے دنیا بھر سے مبارکبادیں موصول ہورہی ہیں۔

سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی اور سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن نے بھی بابر اعظم کی سنچری پر انہیں مبارکباد پیش کی۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ ’اس نے مجھ سے جو وعدہ کیا تھا اسے پورا کیا، اور آپ ہر اسٹروک کے ساتھ اس کا اعتماد دیکھ سکتے ہیں، گیند اس کے بلے پر بہت خوبصورتی سے آرہی تھی۔ ایک حقیقی چیمپئن کی اننگز‘۔

کیون پیٹرسن نے اپنے یوٹیوب شو کی ریکارڈنگ کے دوران نیٹ پریکٹس سیشن میں بابر اعظم کی لی گئی ایک تصویر پوسٹ کی۔

پیٹرسن نے مزاحیہ انداز میں کیپشن لکھا’ میرے ساتھ کے گئے نیٹ سیشن نے بابر کو سنچری بنانے میں مدد فراہم کی‘۔

یاد رہے کہ بابر اعظم نے آخری انٹرنیشنل سنچری اگست 2023 میں بنائی تھی۔

گزشتہ روز سنچری بناکر انہوں نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 20 سنچریز بنانے کا سعید انور کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔

Load Next Story