عمران خان کی بہن علیمہ خان کے خلاف پنجاب حکومت ان ایکشن 

بورڈ آف ریونیو کی جانب سے علیمہ خانم کی پنجاب بھر سے جائیدادوں کی چھان بین شروع کردی گئی


ویب ڈیسک November 15, 2025

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم کے خلاف پنجاب حکومت متحرک ہوگئی جب کہ بورڈ آف ریونیو کی جانب سے علیمہ خانم کی پنجاب بھر سے جائیدادوں کی چھان بین شروع کردی گئی۔ 

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی جانب سے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلے جاری کردیئے۔

 علیمہ خانم کی پنجاب بھر سے جائیدادوں کی چھان بین کی ہدایت کی گئی، پنجاب بھر سے علیمہ خانم کے نام منقولہ ،غیر منقولہ ،زرعی رقبوں کی تفصیلات طلب کی گئیں۔

علیمہ خانم کی جائیدادوں کا تمام ریکارڈ اے ٹی سی کورٹ راولپنڈی کو ارسال کیا جائے گا۔

مقبول خبریں