پاکستان سپر لیگ میں مزید 2 نئی ٹیموں کی فروخت کا عمل شروع، متوقع نام بھی سامنے آگئے

پی ایس ایل بڑی اور مزید بہتر ہونے جا رہی ہے، محسن نقوی کا ٹوئٹ

پاکستان سپر لیگ میں مزید 2 نئی ٹیموں کی فروخت کا عمل شروع ہوگیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ پی ایس ایل بڑی اور مزید بہتر ہونے جا رہی ہے۔

ایکس پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ 2 نئی ٹیموں کی فروخت کا عمل شروع ہوگیا، پاکستان سپر لیگ بڑی اور مزید بہتر ہونے جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں 2 نئی ٹیموں کی شمولیت کا خواب سچ ہو رہا ہے۔

Load Next Story