خوبرو سوشل میڈیا انفلوئنسر کی ماہانہ آمدن جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر حرا ارمان نے پہلی بار اپنی ماہانہ آمدن کے حوالے سے انکشاف کر کے سب کو حیران کردیا۔
تفصیلات کے مطابق حرا ارمان فیشن اور لائف اسٹائل انفلوئنسر اور چار سالہ بچی کی والدہ ہیں، وہ اپنی شادی شدہ زندگی کے بارے میں کوئی بات نہیں کرتیں۔
حرا ارمان نے مختلف برانڈز کے ساتھ کام کیا اور انہوں نے سوشل میڈیا پر مقام حاصل کیا۔
انہوں نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی اور اپنے سفر کے حوالے سے گفتگو کی۔ حرا ارمان نے بتایا کہ وہ کئی سالوں سے اس پیشے کو بطور پروفیشن لے کر چل رہی ہیں اور اس دوران انہیں بھی کئی بار مشکلات پیش آئیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان میں تو اس پیشے کو کوئی تسلیم نہیں کرتا البتہ دنیا میں بہت پذیرائی ملتی ہے۔
ایک سوال کے جواب میں حرا ارمان نے بتایا کہ اُن کی ماہانہ آمدن تقریبا 30 سے چالیس لاکھ روپے بنتی ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کسی چھوٹے برانڈ کے ساتھ کام کرنے کے وہ دو لاکھ روپے لیتی ہیں۔
واضح رہے کہ حرا ارمان لاہور کی رہائشی اور انسٹاگرام پر اُن کے 8 لاکھ 26 ہزار فالوورز ہیں جبکہ وہ خود صرف 18 لوگوں کو فالو کرتی ہیں۔