سیاسی رہنما کی سالگرہ کیلیے لایا گیا 36 پونڈ کا کیک کٹنے سے پہلے ہی بچوں نے ہڑپ کرلیا

سیاسی جماعت کے رہنما کی 36ویں سالگرہ پر 36 پونڈ کا کیک دفتر لایا گیا، جسے دیکھ کر گلی میں کھیلتے بچے چٹ گر گئے

بھارتی ریاست بہار میں سیاسی جماعت کے رہنما کی سالگرہ پر لایا گیا 36 پونڈ کا کیک کٹنے سے پہلے ہی بچے سیکنڈز میں ہڑپ کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی سیاسی جماعت راشٹریہ جنتا دل کے دفتر میں تیجاشوی یادوو کی 36ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

سالگرہ کی مناسبت سے دفتر میں 36 پونڈ کا کیک لایا گیا، جس کو گلی میں موجود بچوں نے دیکھا تو وہ بھاگتے ہوئے آئے اور 36 سیکنڈ میں اسے ہڑپ کر گئے۔

بچوں کے کیک پر حملے کی ویڈیو بھی سامنے آئی جس کے دوران انہیں کیک کے حصول کیلیے ایک دوسرے سے لڑتے اور ہنستے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

موقع پر کھڑے لوگوں نے بچوں کو سنبھالنے کی کوشش کی مگر اُس وقت تک دیر ہوچکی تھی۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by India Today (@indiatoday)

ویڈیو سامنے آنے پر ایک صارف نے لکھا کہ ’36ویں سالگرہ پر 36 پونڈ کا کیک، 36 بچے 36 سیکنڈ میں کھا گئے‘۔

 

Load Next Story