- حماس نے قطر اور مصر کی جنگ بندی کی تجویز مان لی
- سعودی ولی عہد ہر سطح پر پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم
- بلوچستان کے مسائل سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہئیں، صدر مملکت
- کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار
- جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم چلانے پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ
- حکومت سندھ نے پیپلزبس سروس میں خودکار کرایہ وصولی کا نظام متعارف کرادیا
- سعودی ولی عہد کا رواں ماہ دورۂ پاکستان کا امکان
- سیاسی بیانات پر پابندی کیخلاف عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی
- نازک حصے پر کرکٹ کی گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک
- کے پی وزرا کو کرایے کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ دینے کی منظوری
- چینی صدر کا 5 سال بعد یورپی ممالک کا دورہ؛ شراکت داری کی نئی صف بندی
- ججز کا ڈیٹا لیک کرنے والے سرکاری اہلکاروں کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر
- کراچی میں ہر قسم کی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ
- سندھ ؛ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا 34 فیصد خرچ ہوسکا
- پنجاب کے اسکولوں میں 16 مئی کو اسٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا اعلان
- حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار
- طعنوں سے تنگ آکر ماں نے گونگے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا
- سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی
- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
کاروباری طبقے کی تجاویز کو پالیسیوں کا حصہ بنائیں گے، وزیر تجارت
اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ملکی تجارت دگنی کرنے کے لیے کاروباری طبقے کی تجاویز کو اپنی پالیسیوں کا حصہ بنائیں گے۔
برآمدات میں اضافہ وزیراعظم کے ویژن 2025 کا اہم ستون ہے جس کے لیے وزارت تجارت تمام متعلقہ حکومتی اداروں اور کاروباری طبقے کے تعاون سے دور رس نتائج کے حامل اقدامات کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر تجارت نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا، وفد کی صدارت فیڈریشن کے صدر عثمان زکریا نے کی۔
ملاقات میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی برآمدات میں اضافے کے لیے حکومت اور کاروباری طبقے کی سوچ میں مماثلت ہے، برآمدی حجم میں اضافے کے لیے سفارشات مرتب کر رہے ہیں جس میں حکومتی اور پرائیویٹ سیکٹر کے ماہرین اور کاروباری طبقے کی تجاویز شامل ہوں گی۔ وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ پاکستانی مصنوعات کی برانڈنگ اور ان کی بیرون ملک مارکیٹنگ پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں جس سے پاکستانی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے۔ انھوں نے کہا کہ تاجروں کو تجارتی سہولتیں بہم پہنچانے کے لیے شفاف میکنزم بنائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔