سوئیڈن: ناک میں 81 ماچس کی تیلیاں پھنسانے کا انوکھا ریکارڈ

اس سے قبل یہ ریکارڈ 68 تیلیاں ناک میں پھنسا کر بنایا گیا تھا

(تصویر: گینیز ورلڈ ریکارڈ)

سوئیڈن کے ایک شہری نے ناک کے دونوں نتھنوں میں 81 ماچس کی تیلیاں پھنسانے کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

42 سالہ مارٹن اسٹروبی کا گینیز ورلڈ ریکارڈ سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کے بچے گینیز ورلڈ ریکارڈ کا تازہ ترین شمارہ پڑھ کر بہت پُرجوش تھے اور ان سے کہا تھا کہ اگر وہ بھی اپنا ریکارڈ بنا سکیں۔

مارٹن کا کہنا تھا کہ پہلے ان کا خیال تھا کہ وہ کسی چیز میں بھی اتنے اچھے نہیں دنیا میں بہترین کہلائے جا سکیں، لیکن جب ان کے بچوں نے ان کو مختلف قسم کے ورلڈ ریکارڈ دیکھائے تو انہوں نے سوچنا شروع کیا کہ شاید وہ بھی کوئی ریکارڈ ڈھونڈنے میں کامیاب ہو جائیں، لہٰذا انہوں نے تلاش شروع کردی۔

بالآخر ان کی نظر میں ایک ریکارڈ آیا جو ناک کے نتھنوں میں 68 ماچس کی تیلیاں پھنسانے کا تھا۔

انہوں نے تبایا کہ تیاری کے دوران ان کو معلوم ہوا کہ وہ اپنے نتھنوں کو پھیلا سکتے ہیں اور درد کو نظر انداز کر سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے اچھی تکنیک ڈھونڈنے کی بھرپور کوشش کی اور بالآخر ایسی تکنیک ڈھونڈ نکالی جس سے ناک سے تیلیاں نہیں گر رہی تھیں۔

Load Next Story