چمن میں دہشت گردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، انچارج شہید

واقعے کے خلاف قبائلی عوام کا احتجاج، کوئٹہ چمن شاہراہ ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بند

لیویز اہلکاروں نے شرپسندوں کو گرفتار کرلیا:فوٹو:ایکسپریس نیوز

کوئٹہ چمن شاہراہ قلعہ عبداللہ میں قبرستان چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں انچارج شہید ہوگیا۔

پولیس کے مطابق شہید ہونے والے چیک پوسٹ انچارج کی شناخت سعداللہ کے نام سے کی گئی۔

واقعے کے خلاف قبائلی عوام نے احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ چمن شاہراہ ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بند کر دی۔

دہشت گردوں کے حملے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

Load Next Story