یونس خان نے آواز کے جادو سے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کی گانا گاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سابق فاسٹ بولر عمر گل نے یونس خان کی گائیکی کی ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں بالی وڈ کا گانا "میرے دوست قصہ یہ کیا ہوگیا، سنا ہے کہ تو بے وفا ہوگیا" گاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
عمر گل نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’’جب ایک لیجنڈ اپنی چھپی ہوئی صلاحیت دکھائے تو فوراً ریکارڈ بٹن دبانا بنتا ہے! یونس خان ہمیشہ حیران کر دیتے ہیں‘‘۔
ذرائع کے مطابق سابق کرکٹرز ان دنوں ہیوسٹن میں ایک لیگ کے سلسلے میں موجود ہیں اور ٹیم ڈنر کے دوران یونس خان نے گانا گا کر محفل لوٹ لی۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں مداحوں کی جانب سے یونس خان کی آواز اور گائیکی کی بھرپور تعریف کی جارہی ہے۔