راولپنڈی ایجوکیشن بورڈ نے میٹرک ضمنی امتحانات کے نتائج جاری کردیے

ضمنی امتحانات کا شفاف انعقاد راولپنڈی بورڈ کی انتھک محنت کا مظہر ہے، کنٹرولر

راولپنڈی:

ایجوکیشن بورڈ راولپنڈی  کی جانب سے میٹرک کے ضمنی امتحانات کے نتائج جاری کردیے گئے ہیں۔

کنٹرولر امتحانات تنویر اصغر اعوان کے مطابق ‎‎کے ضمنی امتحانات کا شفاف انعقاد راولپنڈی بورڈ کی انتھک محنت کا مظہر  ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ‎‎کل 23007 میں سے 22865 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے  جس میں سے ‎‎7383 امیدوار کامیاب رہے اور کامیابی کا تناسب 32.31 فیصد  رہا۔

اسی طرح ‎‎15427 امیدوار امتحان میں ناکام، 93 غیر حاضر جب کہ  کا 49 داخلہ فارم منسوخ  کیا گیا۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق ‎‎14705 طلبہ اور 8160 طالبات نے امتحان میں حصہ لیا ۔ امتحانات کے ‎‎نتائج جدید ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے تحت مرتب کیے گئے ۔ ‎‎بروقت نتائج بورڈ کی شفاف پالیسیوں کا عملی ثبوت  ہے۔

Load Next Story