سری لنکن کرکٹ تنزلی کا شکار ہے؟ قائم مقام کپتان کی وضاحت

زمبابوے اور پاکستان کو آئندہ میچز میں ہرانے کی کوشش کریں گے، داسن شناکا

سری لنکن ٹیم کے قائم مقام کپتان داسن شناکا نے کہا ہے سری لنکن کرکٹ تنزلی کا شکار نہیں ہے حال ہی میں زمبابوے کو شکست دے چکے ہیں۔

راولپنڈی میں سہ ملکی سیریز کے کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں زمبابوے کے خلاف شکست کے بعد داسن شناکا کا کہنا تھا کہ زمبابوے اور پاکستان کو آئندہ میچز میں ہرانے کی کوشش کریں گے۔

داسن شناکا کا کہنا تھاکہ زمبابوے کے بولرز تعریف کے مستحق ہیں۔ کم تبدیلیوں نے زمبابوے کو تجربہ دیا۔ زمبابوے کے کھلاڑی مسلسل لیگ کرکٹ بھی کھیل رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سری لنکن کرکٹ تنزلی کا شکار نہیں ہے۔ ٹی ٹوئنٹی میں دلچسپ پرفارمنسز ہوتی رہتی ہیں۔

داسن شناکا نے کہا کہ ہسارنگا سے بہتر بولنگ کی امید ہے۔ سہ مکی سیریز میں دیگر کھلاڑیوں کو بھی موقع دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مستقل کپتان چارتھ اسالنکا کی عدم موجودگی دباؤ کا باعث نہیں ہے، ماضی میں بھی کپتانی کی ہے، اب بھی اسالانکا کی واپسی تک کپتانی کی ذمہ داری انجوائے کروں گا۔

Load Next Story