’بچاؤ مجھے بچاؤ‘ اداکارہ یمنیٰ زیدی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اداکارہ دروازہ کھول کر کہتی ہیں کہ ’’بچاؤ مجھے بچاؤ‘‘ جس پر ایک لڑکا کہتا ہے کہ ’’کیمرہ تو شروع ہونے دے میری ماں‘‘

معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں اداکارہ کو شوٹنگ کے لیے تیار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’’بہت اہم سین ہے‘‘۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ شوٹنگ کے لیے تیار ہوتے ہوئے  کہتی ہیں کہ ’’امپورٹینٹ سین ہے اور میک اپ لگاؤ‘‘۔

مزاحیہ ویڈیو میں اداکارہ کو یہ بھی کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’’میں ہوں حسن کی ملکہ اور میک اپ لگاؤ‘‘ جس پر ڈائریکٹر بنا لڑکا کہتا ہے کہ ’’ہاں جاؤ اور میک اپ تھوپ کے آؤ‘‘

 

 

Load Next Story