اسرائیلی حملے میں 5 رہنماؤں کی شہادت؛ حماس نے غزہ جنگ بندی ختم کرنے کا عندیہ دیدیا

اسرائیل نے جنگ بندی کے باوجود ایک حملے میں حماس کے رہنما کو شہید کردیا

اسرائیل نے غزہ پر فضائی حملے میں حماس کے کمانڈر کو شہید کردیا

حماس نے اسرائیل کی غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پرثالثیوں کو اپنا ایک اہم اور حتمی پیغام پہنچا دیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق عرب سفارتکار نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس رہنماؤں نے عرب ثالثوں کے ذریعے امریکا کو پیغام پہنچایا ہے۔

پیغام میں کہا گیا ہے کہ اگر اسرائیل کی جانب سے مبینہ خلاف ورزیاں جاری رہیں تو وہ غزہ میں جاری جنگ بندی کو ختم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

عرب سفارتکار نے ٹائمز آف اسرائیل کو بتایا کہ حماس کا مؤقف ہے کہ اسرائیلی کارروائیاں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے مترادف ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل کا کہنا ہے کہ آج جنوبی غزہ میں مسلح افراد کی فائرنگ کے جواب میں اس نے غزہ میں فضائی حملے کیے تھے۔

Load Next Story