10 برس سے گمشدہ بلی مالکان کو مل گئی
امریکا میں دس برس قبل گمشدہ ہونے والی ایک بلی کو ایک مائیکرو چپ نے اس کے خاندان سے ملوا دیا۔
امریکی ریاست نیو جرسی میں قائم مونٹ کلیر ٹاؤن شپ اینیمل شیلٹر نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہا کہ آوارہ گھومنے والی اس بلی کو شیلٹر لایا گیا اور اس کی مائیکرو چپ اسکین کی گئی۔
مائیکرو چپ اسکین کرنے سے اس کے مالکان سے متعلق علم ہوا جن سے یہ بات سامنے آئی کہ بلی پوری ایک دہائی سے گمشدہ ہے۔
سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا گیا کہ دس برس قبل ایک خاندان نے شیلٹر سے دو بلی کے بچے لیے تھے اور کچھ ہی دن بعد ایک بچہ کھڑکی سے نکل گیا اور غائب ہوگیا۔ خاندان نے اس کو ڈھونڈنے کی بہت کوشش کی لیکن ناکام رہے۔
شیلٹر نے بلی کے اپنے خاندان سے مل جانے کے پُر مسرت موقع کی تصویر شیئر کی۔