اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت گھروں کی تعمیر بڑا ہندسہ عبور

35،500 سے زائد خاندانوں نے اپنے گھروں کی تعمیر مکمل کر لی۔

ترجمان محکمہ ہاؤسنگ پنجاب نے کہا ہے کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت گھروں کی تعمیر بڑا ہندسہ عبور کرلیا جب کہ 35،500 سے زائد خاندانوں نے اپنے گھروں کی تعمیر مکمل کر لی۔

صوبہ بھر میں پروگرام سے مستفید خاندانوں کی تعداد 117،159 ریکارڈ کیا گیا، 72،254 خاندانوں کے گھر زیر تعمیر ہے، پروگرام کے تحت اب تک 142 ارب روپے سے زائد رقم گھروں کی تعمیر کے لیے مختص ہو چکی۔

ترجمان محکمہ ہاؤسنگ نے کہا کہ 9 سال کے لیے بلاسود قرض کے حصول سے ہزاروں خاندان مستفید ہو رہے ہیں، 5 سال میں 5 لاکھ خاندانوں کو گھروں کی تعمیر کے لیے بلاسود قرض دیے جائیں گے۔

پروگرام کی کامیابی وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کی منفرد مثال ہے، کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے انتہائی آسان شرائط کے ساتھ پروگرام جاری ہے، پروگرام کے مثبت اثرات میں تعمیراتی صنعت کا فروغ بھی شامل ہے، دیہاتوں اور قصبوں میں پختہ گھروں کی تعمیر جاری  ہے۔

پروگرام کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے شہری گھر بیٹھے درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔

Load Next Story