عثمان طارق کی زمبابوے کیخلاف شاندار بولنگ، ہیٹ ٹرک کرلی

 عثمان طارق نے چار اوورز میں 18 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اُن کا ایک اوور میڈان بھی رہا

فوٹو کرک انفو

سہ فریقی ٹی 20 سیریز کے چوتھے میچ میں عثمان طارق نے زمبابوے کے خلاف شاندار بولنگ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک کرلی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں عثمان طارق نے لگاتار تین گیندوں پر زمبابوے کے تین کھلاڑیوں منیونگا، تشنگا میسکیوا اور ولنگٹن کو آؤٹ کیا۔

اپنے دوسرے ٹی 20 میچ میں ہیٹ ٹرک کرنے کے بعد عثمان طارق چوتھے پاکستانی بولر بن گئے ہیں۔

Load Next Story