نیشنل بینک اسٹیڈیم کی ترقی پر سینیٹ کمیٹی کا اہم اجلاس
سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کیبنٹ سیکرٹیریٹ کا اہم اجلاس پیرکو منعقد ہوا، کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر رانا محمود الحسن کی زیر صدارت نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہونے والے اجلاس میں کرکٹ سے متعلق امور زیر بحث آئے۔
ایجنڈے کے مطابق کمیٹی کے ارکان اسٹیڈیم کا تفصیلی دورہ کیا، اجلاس میں پی سی بی کی جانب سے اسٹیڈیم میں نئی تعمیرات کے حوالے سے مفصل پریزنٹیشن پیش کی گئی۔
اس موقع پر نیشنل اسٹیڈیم میں گزشتہ تین برس کے دوران ہونے والے کام اور کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا۔
مذید برآں کرکٹ سے متعلق امور پر بات چیت بھی ایجنڈے کا حصہ تھی،کمٹی کے ارکان نے اسٹیڈیم میں جاری اوور40 عالمی کپ میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان جاری میچ بھی دیکھا اور منتظمین سے ملاقات کی۔
بعدازاں کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر رانا محمود الحسن میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والی تعمیرات اور سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
کراچی ہمارا دل ہے، شہر قائد اہمیت کا حامل ہے،جنگ کے بعد بھارت کے زخم تازہ ہیں، اسی بنا پر پر اس کا رویہ کرکٹ میں رویہ سب کے سامنے عیاں یے، لیکن میرا خیال ہے کہ ہم بات چیت کے ذریعے ہی مسائل ہم حل کر سکتے ہیں۔
پاکستان کا دنیا بھر میں مثبت تاثر جانا بہت ضروری ہے، دشمن بہت سازشیں کر رہا ہے،سری لنکا کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقعہ پر بھی دہشت گردی پھیلانے کوشش کی گئی تاکہ پاکستان کے حوالے سے منفی سوچ بڑھے لیکن مہمان ٹیم اور سری لنکا کی حکومت نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔
کراچی میں سینیر عالمی کپ کا انعقاد خوش آئند ہے، ایونٹ کے انعقاد کےحوالے سے حکومت سندھ کا تعاون بھی قابل تعریف ہے۔
سینٹ کی کمیٹی اپنے آئینی دائرہ کار میں رہ کر کرکٹ کے حوالے سےبہتر تجاویز پیش کرے گی،کمیٹی کے رکن سینٹر عامر ولی الدین جشتی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام تسلی بخش ہے، یہاں پر جدید سہولتیں موجود ہیں،اسٹیڈیم کی پرانی مرکزی عمارت کو تاریخی حثیت حاصل ہے۔
تاریخی عمارت کو منہدم کرنے کی بجائے اس کو محفوظ کیا ہے،پی سی بی ہر صوبے میں برابری کی بنیاد پر انٹرنیشنل میچز کا انعقاد کرے، کراچی کو بھی برابری کی بنیاد پر بین الاقوامی میچز کی میزبانی ملنی چاہیے۔
حیدر آباد سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بھی انٹرنیشنل میچز ہونے چاہیں، سینٹ کی قائمہ کمیٹی پی سی بی کے مالی اور انتظامات مالی بھی دیکھنے کا اختیار رکھتی ہے،اسٹیڈیم اپ گریڈیشن پر مالی اور انتظامی معاملات کو بھی جائزہ لے رہے ہیں۔