ہوشاب میں نادرا آفس کا دوبارہ قیام، عوامی سہولت کی بحالی کا تاریخی اقدام
نادرا آفس کی دوبارہ بحالی سے ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے عوامی خدمت کی شاندار مثال قائم کر دی۔
ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی خصوصی معاونت سے نادرا آفس کی تزئین و آرائش مکمل کر کے دوبارہ فعال کر دیا گیا، 10 مئی 2025 کو فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے ہوشاب میں نادرا آفس کو جلا دیا تھا۔
فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے عوام کی سہولت اور ترقی پر براہِ راست حملہ کیا، ایف سی بلوچستان نے عوامی مشکلات کے پیش نظ ہوشاب میں دہشت گردی سے جلے دفتر کی فعالی میں اہم کردار ادا کیا۔
نادرا آفس کی بحالی کے بعد مقامی آبادی کے لیے شناختی کارڈ، ب فارم اور دیگر اہم سہولیات بلا تعطل دستیاب ہیں، ایف سی بلوچستان کی جانب سے نادرا آفس کی بحالی نے دہشت گردی کا بیانیہ ناکام بنا دیا۔
عوام نے ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے عوام دوست اقدام کو سراہتے ہوئے بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا، دہشت گردی کے باوجود ایف سی کا عوامی خدمت کا جذبہ عوامی اعتماد اور ریاستی رٹ کا واضح ثبوت ہے۔