نئی گج ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس: وفاقی آئینی  عدالت کی واپڈا اور کنٹریکٹر کو مل کر حل نکالنے کی ہدایت

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی آئینی عدالت نے سماعت کی

وفاقی آئینی  عدالت میں نئی گج ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس، عدالت نے واپڈا اور کنٹریکٹر کو مل بیٹھ کر حل نکالنے کی ہدایت کردی۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی آئینی عدالت نے سماعت کی.عدالت نے واپڈا اور کنٹریکٹر کو مل بیٹھ کر حل نکالنے کی ہدایت کردی۔

دوران سماعت واپڈا کی طرف سے سلمان منصور آئینی عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ کنٹریکٹر معاہدے پر عمل درآمد نہیں کر رہا،تاخیر کے باعث منصوبے کی لاگت بھی بڑھ رہی ہے۔

جسٹس ارشد حسین نے کہا دونوں فریقین بیٹھ کر حل نکالیں.جسٹس امین الدین خان نے کہا ہم تین ہفتوں کیلئے سماعت ملتوی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فریقین سے اگر بات چیت کےزریعے معاملہ حل نہ ہوا تو ہم فیصلہ کریں گے، کیس کی سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی کردی گئی۔

Load Next Story