وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کیخلاف ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس میں عبوری حکم نامہ جاری

الیکشن کمیشن  کی جانب سے وزیراعلی خیبر پختونخواہ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا نوٹس برقراررکھا گیا

الیکشن کمیشن نے وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس میں عبوری حکم نامہ جاری کر دیا۔

کمیشن  کی جانب سے وزیراعلی خیبر پختونخواہ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا نوٹس برقراررکھا گیا جب کہ  فریقین کو نوٹسز کا تحریری جواب جمع کرانے کی بھی ہدایت کی گئی۔

الیکشن کمیشن نے اپنے  حکمنامے میں  بتایا کہ وزیر اعلی سہیل آفریدی کی جانب سے علی بخاری پیش ہوئے اور ذاتی حیثیت میں استثنی کی درخواست کی گئی۔

الیکشن کمیشن نے سہیل خان آفریدی کی پیشی سے استثنی کی درخواست اس دن کے لیے منظور کی۔

حکمنامے میں کہا کہ وزیراعلی اگلی سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہوں جو 25 نومبر کو دن 12 بجے ہوگی۔

فیصلے میں مزید  کہا کہ ڈی ایم او کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے ضابطۂ اخلاق کی شق 10 اور 18 کی خلاف ورزی کی اور اپنے خطاب میں کمیشن کے افسران کیلئے دھمکی آمیز زبان استعمال کی۔

این اے 18 کے مسلم لیگ ن کے امیدوار بابر نواز خان کی جانب سے بھی شکایت جمع کروائی گئی ہیں۔

Load Next Story