لاہور قلندرز کا کپتان شاہین شاہ آفریدی کو گولڈ پلیٹڈ آئی فون کا تحفہ
لاہور قلندرز کے پی ایس ایل کے ساتھ 10 سال مکمل ہونے پر لاہور قلندرز نے اپنی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو گولڈ پلیٹڈ آئی فون اور بیٹ بطور سوینیئر پیش کیا۔
سی او او لاہور قلندر سمیر رانا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقریب میں زمبابوے کی ٹیم کو شرکت کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، بہت سارے چیلنجز موجود ہیں جس پر ہائی پرفارمنس سینٹر کا افتتاح کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ زمبابوے کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ٹیسٹ سیریز کے دوران سکندر رضا کو پاکستان بھیجا، سکندر رضا نے جب لاہور قلندر کا فائنل کھیلا تو اس وقت ان کی ٹیم کی ٹیسٹ سیریز جاری تھا۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے سی ای اور سلمان نصیر کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، سلمان مرزا، شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان اور حارث روف کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔