وی پی این کے ذریعے پاکستان مخالف پوسٹس: بھارت، افغانستان، پی ٹی ایم ملوث نکلے

افغانستان، فتنہ الہندوستان اور پشتون تحفظ موومنٹ غیر ملکی ایجنڈے پر گامزن ہے

سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف پروپیگنڈا بے نقاب — بھارت، افغانستان اور پی ٹی ایم سے منسلک جعلی اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا ہے۔

پاکستان کے خلاف جھوٹ، فتنہ اور انتشار پھیلانے والے جعلی انسانی حقوق کے علمبردار اور پروپیگنڈا نیٹ ورکس کا مکروہ چہرہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" کی نئی اپڈیٹ کے بعد بے نقاب ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اپڈیٹ کے نتیجے میں واضح ہوا ہے کہ افغانستان، فتنہ الہندوستان اور پشتون تحفظ موومنٹ (PTM) سے منسلک متعدد اکاؤنٹس غیر ملکی ایجنڈے پر سرگرم تھے۔

پاکستان کے خلاف نفرت، انتشار اور غلط بیانی پھیلانے والے بھارتی اکاؤنٹس بھی سامنے آ گئے ہیں۔پاکستان میں دہشتگردی کے بیانیے کو ہوا دینے کے لیے بھارت سمیت کئی ممالک سے اکاؤنٹس آپریٹ کیے جا رہے تھے، جن میں اپنی اصل لوکیشن چھپانے کے لیے VPN کا استعمال بھی عام تھا۔

مزید انکشافات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں سے منسلک متعدد اکاؤنٹس بھی بھارت اور دیگر ممالک سے چل رہے تھے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں جعلی انسانی حقوق کا ڈھونگ رچانے والے کئی اکاؤنٹس دراصل غیر ملکی نیٹ ورکس نکلے، جن کے روابط بھارت سے ملتے ہیں۔

پاکستان دشمنی میں سرگرم ان بیرونِ ملک پروپیگنڈا فیکٹریوں کا پورا نیٹ ورک اب دنیا کے سامنے آشکار ہو چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق مختلف سیاسی بیانیے بھی بیرونِ ملک سے منظم طریقے سے چلائے جا رہے تھے، جن کا مقصد ملک میں انتشار اور انتشار پیدا کرنا تھا ماہرین سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت اور جھوٹ پھیلانے والے بھارتی نیٹ ورک کے مکمل طور پر بے نقاب ہونے کو ایک بڑی پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔

Load Next Story