ایتھوپیا کا 12 ہزار سال سےخاموش آتش فشاں پھٹ گیا،راکھ کےبادل بھارت پہنچ گئے، پاکستان پرکیا اثر ہوگا؟
پاکستان کے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ افریقی ملک ایتھوپیا میں آتش فشاں پھٹنے کے باعث اُٹھنے والی راکھ کے بادل اس وقت بحیرہ عرب سے 500 میٹر کی اونچائی پر موجود ہیں اور ہوائیں اب انھیں شمال مشرق کی جانب دھکیل رہی ہیں۔
راکھ کے یہ بادل پاکستان کے شہر گوادر سے تقریباً 60 ناٹیکل میل دور دیکھے گئے تھے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس صورتحال کے باعث زمین پر موجود آبادی، جانور اور دیگر حیات کسی بھی قسم کے اثرات سے مکمل طور پر محفوظ رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز 2 وولکینک ایش الرٹ جاری کیے، 45 ہزار فٹ کی بلندی پر اڑنے والی پروازوں کے لیے وولکینک الرٹ جاری کیے گئے، پاکستانی حدود استعمال کرنے والی بین الاقوامی پروازوں کی بلندی عموما 45ہزار فٹ یا اس سے زائد ہوتی ہے۔
ترجمان کے مطابق یہ آتش فشاں جس کی بلندی تقریباً 500 میٹر ہے، رِفٹ ویلی میں موجود ہے، یہ وہ خطہ جہاں دو ٹیکٹونک پلیٹیں ملتی ہیں اور زمین کے اندر شدید جغرافیائی سرگرمیاں ہوتی ہیں۔
ترجمان محکمہ موسمیات پاکستان انجم نذیر نے بتایا کہ آتش فشاں کی راکھ اب بھارت کی جانب بڑھ چکی ہے اور پاکستان کا فضائی علاقہ صاف ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آتش فشاں کی راکھ بھارتی راجستھان کی جانب جائے گی اور پاکستان کے شمالی علاقوں کو یہ متاثر نہیں کرے گا، یہ راکھ سندھ کے اوپر بحیرہ عرب سے یہ گزری تھی، سندھ کی زمین پر اس کے کوئی اثرات نہیں ہوئے ہیں جب کہ پاکستان کی فضائی حدود اب کلیئر ہے۔
ترجمان نے کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایوی ایشن کو آتش فشاں کی راکھ کی ایڈوائزری جاری کی۔
اس آتش فشاں پھٹنے کے بعد دھویں کی موٹی تہہ 14 کلومیٹر کی بلندی تک آسمان میں پھیل گئی ہے اور ہوا کی سمت کے باعث دھویں کے اس بادل نے بحرِ عرب کا رُخ کر لیا۔
🌋 ایتھوپیا کا 12,000 سال سے خاموش آتش فشاں پھٹ پڑا، راکھ پاکستان اور بھارت تک آپہنچی!
ادیس ابابا سے تقریباً 800 کلومیٹر دور افار ریجن میں ہیلی گُبی آتش فشاں پھٹ گیا، جس سے اٹھنے والا دھواں 46,000 فٹ کی بلندی تک پہنچ گیا! ☁️💨
راکھ کے بادل یمن، عمان، بھارت اور شمالی پاکستان تک… pic.twitter.com/bvGfGPCVWS— WeatherWalay (@weatherwalay) November 25, 2025
بھارتی میڈیا کی رپورس کے مطابق راکھ کے بادلوں کے مشرق وسطیٰ اور وسطیٰ ایشیا کی جانب بڑھنے کے بعد کئی ایئرلائنز نے اپنی پروازیں منسوخ کرنا شروع کر دی ہیں۔
ایئر انڈیا کی جانب سے ایکس پر جاری کیے گئے پیغام میں بتایا گیا کہ فضائی کمپنی نے ایئر انڈیا کی 11 پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے کیونکہ ان طیاروں کا احتیاطاً معائنہ کیا جا رہا ہے جنھوں نے ہیلی گوبی آتش فشاں پھٹنے کے بعد بعض جغرافیائی مقامات پر پرواز کی تھی۔
ایئر انڈیا کے علاوہ انڈیگو کو بھی چھ پروازیں منسوخ کرنی پڑی ہیں، جن میں ایک ممبئی سے اور باقی جنوبی انڈیا سے آنے والی پروازیں تھیں۔
#ImportantAdvisory
The following Air India flights have been cancelled as we carry out precautionary checks on those aircraft which had flown over certain geographical locations after the Hayli Gubbi volcanic eruption.
Our ground teams across the network are keeping passengers…