نیدرلینڈز کی سندھ میں جدید زراعت، آبپاشی، فلڈمینجمنٹ اور لائیو اسٹاک میں سرمایہ کاری میں دلچسپی
نیدرلینڈز نے سندھ میں جدید زراعت،آبپاشی،فلڈمینجمنٹ اور لائیو اسٹاک میں سرمایہ کاری اور تعاون بڑھانے میں دلچسپی ظاہر کی۔
وزیر آبپاشی جام خان شورو اور سیکریٹری ظریف کھیڑو سے نیدرلینڈز کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن ہاجو پرووو کلوئٹ نے ملاقات کی اور سندھ میں پائیدار زراعت، فلڈ مینجمنٹ اور کلائمیٹ ریزیلینس میں شراکت داری بڑھانے پر اظہارِ دلچسپی کیا۔
ملاقات میں سندھ کے آبپاشی نظام، ڈیلٹا کے سکڑنے اور Sea Intrusion پر بریفنگ دی گئی، جام خان شورو نے کہا کہ سندھ میں ڈیلٹا 36 فیصد رہ گیا ہے، Silt کم ہونے سے زمین اور ماہی گیری شدید متاثر ہورہی ہے۔
لاقات میں ایل بی او ڈی اور آر بی او ڈی کی ناکافی ڈرینیج صلاحیت پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
وزیرآبپاشی نے کہا کہ سندھ کو سب سے بڑا خطرہ سیلاب سے ہے، نظام کو جدید سائنسی بنیادوں پر ری ڈیزائن کرنےکی ضرورت ہے، پختہ فلڈ مینجمنٹ اور مربوط ڈرینیج پلان کے بغیر صوبہ مسلسل سیلابی خطرات سے دوچار رہے گا۔
ڈپٹی ہیڈ آف مشن نیدرلینڈ نے کہا کہ کراچی سندھ کی زرعی ترقی اور آبپاشی نظام میں بھتری کیلئے مکمل تعاون کیا جائے گا، ڈچ کمپنیاں زرعی سیکٹر، پانی کے انتظام، لائیو اسٹاک اور فوڈ پراسیسنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں۔