اداکارہ ایشوریا رائے سے نکاح کے متعلق مفتی عبدالقوی کے دعوے نے سب کو حیران کر دیا

مفتی عبدالقوی نے بتایا کہ ایشوریا رائے عائشہ رائے بن جائے گی

مفتی عبدالقوی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے سے نکاح کے متعلق حیران کن دعویٰ کیا ہے۔

پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی عبدلقوی نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے کی جانب سے دو سے چار ماہ میں مفتی صاحب کے لیے پیغامِ نکاح آجائے گا۔

پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ مسلمان کرنے کے بعد ایشوریا رائے کا ایسا خوبصورت نام رکھیں گے کہ مزہ آجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ایشوریا رائے عائشہ رائے بن جائے گی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شادی ایک اور نکاح متعدد ہوتے ہیں لیکن چار سے زیادہ نہیں ہوسکتے، انہوں نے کہا کہ جو نکاح قانون اور قرآن کے مطابق ہو وہ شادی ہے جس میں نکاح فارم پر محترمہ، محترم اور گواہان کے دستخط ہوں اور باقاعدہ طور پر لکھ پڑھت ہو۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی مفتی عبدالقوی نے بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش کی تھی۔

Load Next Story