جنوبی افریقا کے ہاتھوں بدترین شکست، میدان ’گمبھیر ہائے ہائے‘ کے نعروں سے گونج اٹھا
جنوبی افریقہ کے خلاف 25 سال بعد ہوم ٹیسٹ سیریز میں شکست پر بھارتی شائقین آگ بگولہ ہو گئے۔
گوہاٹی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نے بھارتی ٹیم کو 408 رنز کے تاریخی مارجن سے بدترین شکست دی۔
اس شکست کے ساتھ ہی بھارتی شائقین کے گزشتہ سال نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 0-3 کی عبرتناک شکست کے زخم بھی تازہ ہوگئے۔
ٹیم کی شکست پر اسٹیڈیم میں موجود شائقین سخت غصے میں تھے، انہوں نے بھارتی ہیڈ کوچ کو نشانہ بناتے ہوئے ‘گوتھم گمبھیر ہائے ہائے’ کے نعرے لگائے۔
Gautam Gambhir trying to save himself. after the embarrassing loss to South Africa Before going to the press conference, he’s coaching the media manager on what to say.🫡 pic.twitter.com/hw0Nlu63tc
— 𝐑𝐮𝐬𝐡𝐢𝐢𝐢⁴⁵ (@rushiii_12) November 27, 2025
ذلت آمیز شکست نے ایک بار پھر گمبھیر کے بطور ہیڈ کوچ مستقبل پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔