ٹک ٹاکر ربیکا خان کی مایوں کی تقریب، تصاویر اور ویڈیو سامنے آگئی

مایوں کی تقریب 25 نومبر کو ہوئی جبکہ اُس سے قبل دعائے خیر کے نام سے بھی ایک پروگرام منعقد کیا گیا

مشہور ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ربیکا خان کی شادی کی تقاریب کا آغاز ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشہور کامیڈین کاشف خان کی بیٹی ربیکا خان کی ایک سال سے شادی کی تقریبات جاری ہیں، اب اُن کی مایوں کی تقریب ہوئی جس کی تصاویر سامنے آئی ہیں۔

ربیکا کی سب سے پہلے منگنی کی تقریب ہوئی جس کے بعد نکاح اور پھر دیگر تقریبات کے آغاز سے قبل دعائے خیر کی تقریب ہوئی، جس کے بعد مایوں کا اہتمام کیا گیا۔

ٹک ٹاکر کی مایوں کی تقریب 25 نومبر کو ہوئی جس میں فیملی کے لوگوں نے شرکت کی اور دلہن کو ابٹن لگایا۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Rabeeca Khan (@rabeecakhan)

ربیکا نے مایوں کی مناسبت سے زرد رنگ کی ساڑھی اور اسی رنگ کی چوڑیاں پہنی ہوئیں تھیں۔

مہمانوں نے ربیکا کے چہرے اور ہاتھوں پر ابٹن لگا کر رسم انجام دی۔ اس موقع پر ٹک ٹاکر بہت خوش نظر آئیں اور اُن کی مایوں کی تقریب کی تصاویر و ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں۔

Load Next Story