اسکردو میں کمانڈر ایف سی این اے کی نوجوانوں اور اکیڈمیا کے طلباء کے ساتھ خصوصی نشست 

گلگت بلتستان میں سیاحت کے بے شمار مواقع موجود ہیں جس سے نوجوان مستفید ہو سکتے ہیں، کمانڈر ایف سی این اے

اسکردو:

اسکردو میں کمانڈر ایف سی این اے کی نوجوانوں اور اکیڈمیا کے طلباء کے ساتھ خصوصی ملاقات کا اہتمام کیا گیا۔ کمانڈر ایف سی این اے نے شرکاء کو خطہ کے امن و امان، قومی سلامتی اور گلگت بلتستان کی اسٹریٹجک اہمیت سے آگاہ کیا۔

کمانڈر ایف سی این اے نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، گلگت بلتستان میں سیاحت کے بے شمار مواقع موجود ہیں جس سے نوجوان مستفید ہو سکتے ہیں۔

کمانڈر ایف سی این اے کا کہنا تھا کہ نوجوان ریاست کا مستقبل ہیں اس لیے قیام امن اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کریں۔

نوجوان طلباء اور اساتذہ نے خصوصی نشست  کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی ایسے سیشنز منعقد ہونے چاہئیں جس کی بدولت طلباء میں شعور بیدار ہوتا ہے۔

طباء نے کہا کہ ہمارے ذہنوں میں موجود بہت سے شکوک و شبہات دور ہوگئے، بنیان المرصوص اور دفاع پاکستان میں پاک فوج کے کردار سے متعلق اہم معلومات حاصل ہوئیں۔

Load Next Story