یوکرین کا روسی آئل ریفائنری پر مبینہ ڈرون حملہ

ایفیپسکی آئل ریفائنری یوکرین جنگ میں کیف کی جانب سے حملوں کا باقاعدہ ہدف رہی ہے

یوکرین کی فوج نے مبینہ طور پر 29 نومبر کو جنوبی روس کی سب سے بڑی آئل ریفائنریوں میں سے ایک پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق روسی خطے کراسنوڈر کیرائی میں افپسکی آئل ریفائنری پر حملہ کیا گیا ہے۔ تاہم کیف نے اس حملے کے حوالے سے فوری طور تصدیق نہیں کی ہے جبکہ یوکرین کی فوج نے بھی ابھی تک اس مبینہ حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

فرنٹ لائن علاقوں کے قریب ہونے کیوجہ سے ایفیپسکی آئل ریفائنری یوکرین جنگ میں کیف کی جانب سے حملوں کا باقاعدہ ہدف رہی ہے۔ ریفائنری پر اس سے پہلے 26 ستمبر کو اور اگست میں دو بار حملہ کیا جاچکا ہے۔

Load Next Story