23ویں فارما ایشیا انٹرنیشنل نمائش دو تا چار دسمبر کراچی میں منعقد ہوگی

چین کی جانب سے جدید فارما ٹیکنالوجیز اور ڈیجیٹل حل بھی نمائش کا خصوصی حصہ ہوں گے

پاکستان کی فارما انڈسٹری میں جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ کے لیے ایس آئی ایف سی نے مؤثر اقدام کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 23ویں فارما ایشیا انٹرنیشنل نمائش 2 سے 4 دسمبر 2025 تک کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہو گی۔

نمائش میں وفاقی وصوبائی وزراء سمیت متعدد ملکی و غیر ملکی ماہرین کی شرکت متوقع ہے۔ ایونٹ ای کامرس گیٹ وے پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے زیرِ اہتمام، پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن اور ایس آئی ایف سی کی اسٹریٹجک معاونت سے منعقد ہوگا۔

نمائش میں 25 ہزار سے زائد انڈسٹری کے ماہرین، 750 سے زیادہ اسٹالز اور 100 سے زائد غیر ملکی نمائش کنندگان کی بھی شمولیت متوقع ہے۔

چین کی جانب سے جدید فارما ٹیکنالوجیز اور ڈیجیٹل حل بھی نمائش کا خصوصی حصہ ہوں گے۔ایونٹ میں فارماسیوٹیکل مشینری، خام مال، لیبارٹری آلات اور جدید پیکیجنگ سلوشنز نمائش کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

نمائش مقامی اور غیر ملکی کمپنیوں کے درمیان سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے نئے مواقع پیدا کرے گی۔ یہ بین الاقوامی نمائش پاکستان کی فارما برآمدات میں اضافے اور صنعتی اپ گریڈیشن کا مؤثر ذریعہ ثابت ہو گی۔

Load Next Story