اداکارہ سنگیتا نے بھارتی اداکار رشی کپور کے والد کے حوالے سے دلچسپ راز کھول دیا
پاکستان کی نامور اداکارہ سنگیتا نے بھارتی اداکار رشی کپور کے والد راج کپور کے حوالے سے دلچسپ راز کھول دیا۔
نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سنگیتا سے جب میزبان نے پوچھا کہ کیا بھارت کے نامور اداکار رشی کپور نے آپ کو شادی کی آفر کی تھی تو اس پر سنگیتا نے جواب دیا کہ مجھے رشی کپور نے نہیں بلکہ ان کے والد نے شادی کی پیشکش کی تھی۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سنگیتا نے مزید بتایا کہ وہ مجھے پریم روپ میں ہیروئن لینا چاہ رہے تھے تو انھوں نے مجھے کہا کہ جھوٹ موٹ کی شادی کروا دوں۔
اداکارہ نے بتایا کہ رشی کے والد کی جھوٹ موٹ کی شادی کروانے کا مقصد یہ تھا کہ میں فلم کے لیے بھارت میں رہ سکوں۔
سنگیتا کا مزید کہنا تھا کہ میں نے کہا کہ نہیں میں کبھی بھی نہیں جاؤں گی میرا پاکستان میں ہی اتنا نام تھا اور اپنا ملک چھوڑ کر کون جاتا ہے۔